مہاراشٹرا سکریٹریٹ میں سلمان کیس کی دستاویزات نذرآتش

ممبئی۔28مئی ( پی ٹی آئی) مہاراشٹرا حکومت کے پاس بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ہٹ اینڈرن معاملہ کی کوئی بھی دستاویزات موجود نہیں ۔ دفتر معتمدی میں محفوظ کی گئی فائلیں جل کر خاکستر ہوچکی ہیں ۔ اس بات کا انکشاف ایک آر ٹی آئی جہدکار منصور درویش نے کیا ۔ درویش نے بتایا کہ سکریٹریٹ میں محفوظ کیس کے تمام اہم دستاویزات 21جون 2012ء کو دفتر میں لگی آگ کے سبب مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ اس کیس میں سال 2002 سے لیکر 6 مئی 2015 تک کتنے اخراجات درپیش ہوئے ۔ درویش نے واضح کیا کہ حکومت کو صرف یہ پتہ ہیکہ اس کیس کیلئے ایک خصوصی استغاثہ پردیپ گھرات کا تقرر ہوا تھا ۔