مہاتما گاندھی کے قتل کی ازسرنو جانچ سے متعلق عرضی مسترد

نئی دہلی۔ 28 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے مہاتما گاندھی کے قتل کیس کی ازسرنو جانچ سے متعلق ممبئی کے پیشہ ور آئی ٹی کی مفاد عامہ کی عرضی آج مسترد کردی۔بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل کا کیس دوبارہ کھلوانے کی عرضی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پیشہ ور درخواست دہندہ ڈاکٹر پنکج راج کمودچندر فڑنویس نے دائر کی ہے ۔ جسٹس ایس اے بوبڈے کی قیادت میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر فڑنویس کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ کے دو ججوں کی ایک بینچ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہہم نے عرضی گزار ڈاکٹر کمودچندرا فڑنویس کی دائر کردہ عرضی خارج کردی ہے ۔ ان کی درخواست سماعت کے قابل نہیں ہے ۔ ڈاکٹر فڑنویس نے اپنی درخواست میں دعوی کیا تھا کہ مہاتما گاندھی کی موت کی تحقیقات کی جانی چاہئے کیونکہ ان کے قاتل کی طرف سے اب تک مہاتما گاندھی کو چوتھی گولی ماری جانے والی بات پوری طرح’کہانی‘ ہے ۔ سپریم کورٹ نے درخواست دہندہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لازمی نہیں ہے اور اس نے گاندھی کے قتل کو دوبارہ کھولنے کے معاملے میں کافی ثبوت جمع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔