حیدرآباد ۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے زعفرانی جماعت سے استفسار کیا کہ آخر کیوں مہاتما گاندھی کا بلند مجسمہ تعمیر نہیں کروایا گیا ۔ جبکہ بابائے قوم مہاتما گاندھی بھی گجرات میں پیدا ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹیل کا مجسمہ تنصیب کرنے پر ہمیں اعتراض نہیں ہے ۔ سدھاکر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کو گاندھی جی کا سیکولرازم پسند نہیں ہے ۔ اس لئے زعفرانی جماعت نے مہاتما گاندھی کے بجائے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے دیوقامت مجسمہ تعمیر اور نصب کرنے میں دلچسپی دیکھائی ہے ۔