حیدرآباد۔29جنوری ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ نے 30جنوری کو مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر عوام سے ریاست بھر میں 11بجے دن دو منٹ کی خاموشی منانے کی خواہش کی ہے ۔ حکومت نے اس ضمن میں احکام جاری کرتے ہوئے عہدیداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ان احکام کو اس لئے بھی نمایاں اہمیت حاصل ہوگئی ہے کہ مرکز نے اس سلسلہ میں فیصلہ کرتے ہوئے ریاستوں سے کہا ہے کہ شہیدوں کو خراج عقیدت کی پیشکشی کیلئے دو منٹ کی خاموشی منائی جائے ۔ حکومت نے کلکٹرس ‘ پولیس کمشنرس اور سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی جانب سے دو منٹ کی خاموشی کو یقینی بنائیں ۔ ریاست کے تمام مقامات پر منگل کو ٹھیک 11بجے دن خاموشی منانے کے دوران سڑکوں سے گذرنے والی ٹریفک کو بھی دو منٹ کیلئے روک دیا جائے گا ۔