شمس آباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : مہاتما گاندھی کی 71 ویں برسی کے موقع پر میلار دیوپلی کارپوریٹر ٹی سرینواس ریڈی نے فوٹو پر پھول چڑھاتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی ملک کی آزادی کے لیے کئی مرتبہ جیل جاچکے ہیں لیکن تشدد کو نہیں اپنایا ۔ ان کی موت ملک کا ایک بڑا نقصان ثابت ہوا ۔ اس موقع پر سدھاکر ریڈی ، محمد مظہر ، بچی ریڈی ، سریکانت ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔۔
٭٭ شمس آباد میں راچاملا سدیشور سرپنچ نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر پھول چڑھاتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی نے ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کیا اور عدم تشدد کے ذریعہ انگریزوں کی غلامی سے آزادی دلائی ۔ اس موقع پر محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ کے علاوہ گرام پنچایت ممبرس موجود تھے ۔۔