مہاتر محمد دو سال وزیراعظم ، انور ابراہیم کی رہائی متوقع

کوالالمپور ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا کے 92 سالہ قائد مہاترمحمد نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف دو سال تک ہی وزیراعظم کے عہدہ پر فائز رہنے کے خواہاں ہیں اور یہ بھی کہا کہ وہ اپنے پیشرو نجیب رزاق کو جیل سے باہر لانے کیلئے کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔ وال اسٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دو سال تک ہی برسراقتدار رہنا چاہتے ہیں اور بعدازاں وہ اقتدار کی باگ ڈور سابق اپوزیشن قائد انور ابراہیم کو سونپ دیں گے جنہیں چہارشنبہ کو جیل سے رہا کئے جانے کے امکانات ہیں جو گذشتہ تین سال سے جیل کی سزاء کاٹ رہے ہیں۔