مگ 27 طیارہ راجستھان میں حادثے کاشکار

نئی دہلی 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) فضائیہ کا مگ 27 جنگی طیارہ اتوار کی صبح راجستھان کے جودھپور کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔فضائیہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس طیارے نے باقاعد مشن کے لئے اڑان بھری تھی لیکن کچھ دیر بعد ہی یہ گر کر تباہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے متعلق فی الحال مزید تفصیلا ت نہیں ملی ہے ۔ مزید تفصیلات انتظار ہے ۔