خطروں کے کھلاڑی شو کے سیزن 5 میں شوٹنگ کے دوران مگدھا گوڑ سے زخمی ہوگئیں یہ واقعہ تب ہوا جب مگدھا ایک خطرناک اسٹنٹ پرفارم کررہی تھیں ۔ خبروں کے مطابق مگدھا کے چہرے پر بھی کافی گہرے زخم آئے جس سے ان کے چہرے پر نشانات پڑ گئے ہیں ۔ ویسے مگدھا کی ہمت کو ماننا پڑیگا کہ انہوں نے اسے برداشت کیا اور حوصلہ نہیں چھوڑا ویسے مگدھا کرتی بھی کیا خطروں کے کھلاڑی کے سوائے ان کے پاس کوئی کام بھی نہیں ہے فلمیں تو ان کے پاس بالکل نہیں ہیں ۔ بتاتے چلیں کہ فیرفیکٹر خطروں کے کھلاڑی میں مگدھا بھی 12 میں سے ایک کانٹسٹنٹ ہیں اس شو کو روہت شیٹی ڈائرکٹ کررہے ہیں اور وہ کیپ ٹاون میں ایسے ایسے اسٹنٹس شوٹ کررہے ہیں جنہیں 22 مارچ سے ناظرین کلرس چینل پر دیکھ سکینگے