سڈنی، 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی نیشنل پارٹی کے رہنما مائیکل میک کور میک کو آسٹریلیا کا نیا نائب وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے ۔ مخلوط حکومت میں اتحادی اور ملک کی نیشنل پارٹی کے لیڈر کو آسٹریلیا کے سابق نائب وزیر اعظم بارنبائے جوائس کے استعفیٰ کے بعد نیا وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے ۔بارنبائے جوائس کو گزشتہ ہفتے اپنی سابق میڈیا سیکرٹری کے ساتھ جنسی تعلقات پر عوامی غم وغصہ کے بعد اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ ان کی سابق میڈیا سکریٹری ایک بچے کی ماں بننے والی ہے ۔آسٹریلیا حکومت میں لبرل اور نیشنل پارٹی کے درمیان معاہدہ کے مطابق نیشنل پارٹی کا لیڈر خود کار طریقے سے نائب وزیر اعظم بن جائے گا۔ میک کور میک نے کینبرا میں میڈیا سے کہا، ’’میں اپنی بہترین کوششوں سے مجھے دی گئی ذمہ داری، اعتماد اور بھروسے کو قائم رکھوں گا‘‘۔ میک کور میک کی تقرری سے حکومت کے اوپر سے جوائس کے ناجائز جنسی تعلقات کے بعد پڑنے والا دباؤ کم ہو گیا ہے ۔ جوائس کی ‘کرتوت’ نے حکومت کی نیند اڑا دی تھی۔