حیدرآباد ۔ 29 جولائی (راست) جناب جابر پٹیل صدر انڈیا عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن نے اپنے صحافتی بیان میں سعودی ایرڈیفنس کی مساعی جمیلہ کی ستائش کرتے ہوئے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کونشانہ بناکر جو ناکام حملہ کیا وہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔ سعودی عرب کی ایرڈیفنس فورس نے یمن سے حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ معظمہ پر داغا گیا بیالسٹک میزائل پہنچنے سے پہلے ہی فضاء میں تباہ کرکے شہر کو تباہی سے بچا لیا گیا۔ میں عرب کی ایرڈیفنس فورس کو سلام کرتا ہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ایران نواز حوثی باغیوں کا دندان شکن جواب دیا اور ان پر واضح کردیا کہ سعودی عرب اتنا کمزور ملک نہیں جو ایرے غیرے افراد کا مقابلہ نہ کرسکے بلکہ اس نے سابقہ میں بھی ایسی بزدلانہ مساعی جاری رکھیں لیکن جس قوم کا اللہ حافظ ہوتا ہے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔