جدہ ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان حرمین ٹرین کے تجرباتی اسفار کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ جدہ میں حرمین ٹرین چلانے کا پروگرام 5 مقامات پر کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہے۔ جدہ ٹرین اسٹیشن کے مسافر ہال تیار ہوچکے ہیں البتہ کثیر منزلہ پارکنگ، مسجد، مسافر پلیٹ فارم اور ریلوے لائن کا ایک حصہ اور لاجسٹک امدادی مراکز پر کام ابھی باقی ہے۔