حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( راست ) : سید انور حسین عاجز نے شکایت کی ہے کہ مکہ مسجد کا صحن چوہوں کا بہترین مسکن بن چکا ہے ۔ پچھلے رمضان میں مکہ مسجد کے حوض میں گندا پانی بہنے کی وجہ سے اس کا پانی ناقابل استعمال ہوگیا تھا ۔ پھر اسے خالی کروا کر اس کی مرمت کی گئی ۔ دراصل اس حوض کے اطراف کئی ایک چوہوں کے گھر ہیں ۔ جس میں کئی چوہے ہیں جنہیں باضابطہ روزانہ نماز فجر کے بعد غذا پہنچائی جاتی ہے ۔ بعض حضرات روزآنہ روٹی بن ڈبل روٹی اور چنے کی دال سے ان چوہوں کو ناشتہ کرواتے ہیں ۔ مقامی ایم ایل اے کو اس طرف توجہ دلائی گئی مگر کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا ۔ اگر چوہوں کو کھلانا بند نہ کیا گیا تو مستقبل میں مسجد کو بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے ۔ چوہے مسجد کی بنیاد کو کھوکھلا کرسکتے ہیں۔ ذمہ داروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ چوہوں کو کھلانے پر پابندی لگائے اور کبوتروں کو بھی اس جگہ دانہ ڈالنے نہ دیا جائے ۔ جہاں پر چوہوں کی بلیں ہیں ۔ اور چوہوں کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کریں ۔۔