ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی سے وحید احمد و دیگر کی نمائندگی
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( راست ) : تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے ریاستی سکریٹری جناب وحید احمد ایڈوکیٹ نے مکہ مسجد میں رمضان کے تیسرے جمعہ میں جلسہ یوم القرآن ٹی آر ایس اقلیتی لیڈرس کو اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی چیف منسٹر و صدر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی نائب وزیر اعلی محمد محمود علی اور سکریٹری اقلیتی بہبود جناب محمد عمر جلیل کو درخواست حوالہ کی ۔ جس میں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے اقلیتی لیڈرس اپنے طور پر دکن کے ممتاز علماء کرام کی نگرانی میں مکہ مسجد میں تیسرے جمعہ کوہی اجازت دینے کی درخواست کی ۔ اس موقع پر ٹی ار ایس قائد جناب ابرار حسین آزاد بھی موجود تھے ۔۔
حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے باب الداخلہ پر جے اے سی کا احتجاج
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان برائے سوشیل جسٹس نے حیدرآباد یونیورسٹی کے باب الداخلہ پر احتجاج کرتے ہوئے راستہ روک دیا ۔ ان ارکان نے کیمپس میں شاپنگ کامپلکس کے قریب لگائے گئے خیموں کو ہٹانے پر احتجاج کیا ۔ جے اے سی رکن ڈی پرشانت نے اس احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے اس سال کے اوائل میں دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی موت پر احتجاج شروع کیا تھا آج کہا کہ جے اے سی ارکان نے یونیورسٹی کے باب الداخلہ کو بند کردیا کیوں کہ ان کے خیموں کو وائس چانسلر اپا راؤ نے زبردستی ہٹا دئیے تھے ۔ کل بھی یہاں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا پورٹریٹ اتار دیا گیا تھا ۔۔