حیدرآباد۔ یکم جون ( راست ) مہتمم مکہ مسجد خواجہ نعیم الدین کی اطلاع کے بموجب 2جون منگل کو بعد عشاء زیر صدارت مولانا حافظ محمد عثمان نقشبندی امام مکہ مسجد جلسہ شب برأت تاریخی مکہ مسجد مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء تین مرتبہ سورہ یسین شریف کی تلاوت کی جائے گی ۔بعد ازاں مولانا حافظ محمد عثمان کا فضائل شب برأت پر خطاب ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز جناب حافظ شیخ محمد علی موذن مکہ مسجد کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ نماز عشاء ٹھیک 9بجے ہوگی۔