حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) مکہ مسجد بم دھماکہ کیس میں 5 ملزمین کی رہائی کے پیش نظر پولیس نے کل پرانے شہر میں نماز جمعہ کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔ انٹلیجنس رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے بعد احتجاج مظاہروں کی اطلاع کے بعد پولیس نے پرانے شہر کے بعض حساس علاقوں میں سکیورٹی سخت کردی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ کٹھوعہ میں کمسن لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کیخلاف بھی کل احتجاجی مظاہرے ہونگے۔بھارت بند کی اطلاع کے پیش نظر بھی پولیس نے سکیورٹی بڑھا دی ہے۔سوشیل میڈیا پر زیرگشت پوسٹوں کے بعدپولیس الرٹ ہوگئی ہے۔