مکل روہتگی اٹارنی جنرل ہوں گے

نئی دہلی ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ مکل موہتگی نئے اٹارنی جنرل ہوں گے۔ انہیں جی ای واہناوتی کی جگہ مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے مرکز میں این ڈی اے حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔ روہتگی نے کہا کہ حکومت نے انہیں اعلیٰ قانونی عہدیدار کی پیشکش کی گئی تھی۔ انہوں نے اپنی مرضی ظاہر کردی ہے۔ اب اس کا سرکاری اعلان باقی ہے۔ حکومت نے سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار کو سالیسٹر جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اروم شرمیلا وزیراعظم سے ملاقات کی خواہاں
امپھال ۔ 28 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام۹ سیول رائٹس جہد کار اروم شرمیلا جو مسلح افواج کو خصوصی اختیارات دیئے جانے کی سخت مخالف ہیں اور عرصہ دراز سے ان اختیارات کو کالعدم کرنے کا مطالبہ کرتی آرہی ہیں جس کے لئے انہوں نے گزشتہ 13 سال سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے ، اب وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی خواہاں ہیں تاکہ انہیں ریاست کے تمام حالات سے واقف کرواتے ہوئے مسلح افواج کو خصوصی اختیارات کی برخاستگی کرواسکیں۔ دہلی روانہ ہونے سے قبل اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ان تمام حالات اور عوامی مشکلات سے واقفیت کروائیں گی جب 1980 ء میں فوج کو خصوصی اختیارات تفویض کئے گئے تھے۔ 42 سالہ اروم شرمیلا جنہیں آسام کی خاتون آہن بھی کہا جاتا ہے ، نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ا پیل کریں گی کہ ریاست میں مسلح افواج کے خصوصی اختیارات کو فوری ختم کیا جائے۔