نئی دہلی 4 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے ترنمول کانگریس سے علیحدگی اختیار کرکے کل ہی بی جے پی میں شامل ہوئے مکل رائے کو وائی پلس زمرہ کی سکیوریٹی فراہم کی ہے ۔ سی آر پی ایف کو سابق وزیر ریلوے کی سکیوریٹی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ مکل رائے یو پی اے دور میں ریلوے کا قلمدان رکھتے تھے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے مسلح کمانڈوز کا ایک دستہ اب چند دنوں میں مکل رائے ہی سکیوریٹی کی ذمہ داری سنبھال لے گا ۔ وہ مغربی بنگال میں جہاں کہیں جائیں تین تا چار کمانڈو ان کے ساتھ ہونگے ۔