ممبئی 5اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مشہور و معروف اشاعتی ادارے مکتبہ جامعہ کوملک بھر میں جدید ٹکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔ اس کا اعلان گزشتہ روز ممبئی میں مکتبہ جامعہ کے دفترمیں اردو صحافیوں،ادیبو ں اورشعراء کرام کے ہمراہ ایک ملاقات کے دوران دہلی میں آفس انچارج مصطفی قریشی نے کیا اور یقین دلایا کہ مکتبہ کسی بھی بحران کا شکار ہے جبکہ تمام شاخوں کو جدید ٹٹکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔