کانپور ۔ 8 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کانپور کے علاقہ ہنس پورم میں واقع ایک مکان میں دھماکو اشیاء پھٹ پڑنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ کل شب پیش آئے دھماکہ میں ایک جوڑا سریش اور نیرو اور ان کا 9 سالہ لڑکا دیپک شدید جھلس گئے اور مکان کی چھت کو زبردست نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب باورچی خانہ میں نیرو پکوان کر رہی تھی ، زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس مکان کو مسترد کردیا کہ گیس سلینڈر کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوسکتا ہے اور بتایا کہ مکان میں دھماکو اشیاء رکھی گئی تھی جس کے پھٹ جانے سے یہ واقعہ پیش آیا۔ فارنسک ماہرین اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہے۔