مکان سے ایک کیلو سونے کا سرقہ

حیدرآباد ۔ 30 اگست (سیاست نیوز) نارائن گوڑہ کے علاقہ میں ایک مکان سے ایک کیلو سونے کا سرقہ کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ ایک اپارٹمنٹ میں دوسری منزل پر واقع مکان کا قفل توڑ کر یہ واردات انجام دی گئی۔ پولیس کے مطابق لنگم پلی کے ساکن کرشنا رام جو پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے، آج اپنے افراد خاندان کے ساتھ اپنے مکان کو قفل ڈال کر باہر گیا تھا۔ تاہم مکان پر کوریر کی اطلاع ملنے کے بعد وہ واپس لوٹا اور دیکھا کہ اس کے مکان کا تالہ ٹوٹا ہوا تھا اور مکان کے اندر سازوسامان بکھرا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔