مڈڈے میل میں چپکلی : 33 طلبا علیل

حاجی پور 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے ضلع ویشالی میں ایک سرکاری پرائمری اسکول کے تقریبا 33 طلبا آج اس وقت علیل ہوگئے جب انہوں نے اسکول میں مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت کھانا کھایا جس میں ایک چپکلی پائی گئی تھی ۔ ویشالی کے ضلع مجسٹریٹ ونود سنگھ گنجیال نے کہا کہ یہ واقعہ رسول پور گوری گاما گاؤں کے پرائمری اسکول میں پیش آیا جہاں طلبا نے دو پہر کا کھانا استعمال کیا جس میں چپکلی پائی گئی تھی ۔ کھانے کے بعد کسی کو چپکلی دکھائی دی تھی جس کے بعد طلبا نے قئے شروع کردی اور انہوں نے پیٹ میں تکلیف کی شکایت بھی کی ۔ طلبا کو فوری طور پر گوراول میں علاج کیلئے پرائمری ہیلت سنٹر سے رجوع کیا گیا تھا ۔