مچھیل سیکٹر میں جنگ بندی کی پاکستانی خلاف ورزی، ایک فوجی ہلاک

سرینگر ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کی خطہ قبضہ پر فائرنگ میں مچھیل سیکٹر میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا ۔ یہ پاکستانی فوج کی بلااشتعال جنگ کی خلاف ورزی تھی جو ضلع کپواڑہ کے مچھیل سیکٹر میں 10.45 بجے شب کی گئی تھی ۔ فوج کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک ہوگیا ۔ ہندوستانی فوج نے جوابی فائرنگ کی ۔ یہ خطہ قبضہ پر اندرون 24 گھنٹے دوسری خلاف ورزی تھی ۔