مچھلی پٹنم میں وبائی بخار ،250 متاثر

حیدرآباد۔ 6 اگست (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے مختلف دواخانوں میں زائد از 250 مریضوں کو شریک کیا گیا ہے جو مچھلی پٹنم میں پھوٹ پڑنے والے وبائی بخار سے متاثر ہیں۔ ضلع ہیلتھ آفیسر آر ہگملیشوری نے بتایا کہ آلودہ پانی پینے، صفائی کے ناقص انتظامات اور ماحولیاتی تبدیلی کے باعث یہ وبائی بخار پھوٹ پڑا ہے۔ اب تک 250 افراد کو دواخانہ میں شریک کیا گیا جن میں تقریباً 70 افراد ٹائیفائڈ سے متاثر ہیں۔