مچھلی پٹنم ۔ یکم نومبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے مچھلی پٹنم اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کیلئے 200 کروڑ روپئے قرض جاری کیا ہے ۔ وزیر قانون ‘ اسپورٹس و امور نوجوانان کے رویندرا نے یہ بات بتائی ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتھاریٹی کی جانب سے مچھلی پٹنم سمندر میں ساحل کیلئے رقومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے تحت یہ قرض حاصل کیا گیا ہے ۔