مچھروں ، کتوں کے بھونکنے کے سبب لالو وارڈ کی منتقلی کے خواہاں

رانچی ؍ پٹنہ ۔4 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) جیل میں قید صدر آر جے ڈی لالو پرساد نے درخواست کی ہیکہ اُنھیں رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس میں کسی اور وارڈ کو منتقل کردیا جائے ۔ رانچی کے اسپتال میں وہ موجودہ طورپر شریک ہیں ۔ انھوں نے ناقص صاف صفائی ، مچھروں کی بہتات اور آوارہ کتوں کے بھونکنے کی شکایات کی ہیں،سابق چیف منسٹر کے قریبی مددگار نے یہ بات بتائی ۔ آر جے ڈی کے رکن مقننہ اور نیشنل جنرل سکریٹری بھولا یادو نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو گزشتہ روز بتایا تھا کہ ایک درخواست ریمس ہاسپٹل کے ڈائرکٹر کو دی گئی ہے جہاں لالو پرساد شریک ہیں۔ یہ گذارش کی گئی ہیکہ اُنھیں سو بستروں والے پئنگ وارڈکو منتقل کیا جائے جہاں موجودہ طورپر صرف تین مریض ہیں۔