جموں۔/8ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جس ٹرک میں مغل روڈ کے راستہ گائے بیل کووادی کشمیر اسمگل کیا جارہا تھا اسے راجوری ضلع میں احتجاج کرنے والوں نے نذر آتش کردیا ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ایک ٹرک میں سمنٹ کی بوریاں پیچھے چھپاکر 15گائے بیل کشمیر لے جائے جارہے تھے۔ نارائن گاؤں پہنچنے کے بعد گاڑی پھسل کر پلٹ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ جب لوگوں نے پایا کہ ٹرک میں سیمنٹ کی بوریوں کے پیچھے چھپاکر گائے بیل لے جائے جارہے تھے وہ مشتعل ہوگئے ۔ ڈرائیور اور کلینر فرار ہوگئے مگر ہجوم نے گایوں کو بچالیا اور ٹرک کو آگ لگادی۔