موہن پرکاش کی جگہ پر کھرگے مہاراشٹرا کے نئے انچارج

نئی دہلی، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ملکارجن کھرگے کو موہن پرکاش کی جگہ پر مہاراشٹر کے انچارج جنرل سکریٹری کی ذمہ داری دی ہے۔ پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری اشوک گہلوت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کھرگے کو مہاراشٹر کا انچارج مقرر کیا ہے۔ کھرگے کی تقرری فوری طور پر مؤثر ثابت ہوگی۔ کانگریس نے مہاراشٹر کے انچارج جنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا ئے گئے موہن پرکاش کی ریاست میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے سخت محنت اور شراکت کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ، پارٹی نے سونل پٹیل، اشیش دوا اور سمپت کمار کو مہاراشٹر کانگریس میں سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری دی ہے ۔ ان تینوں کی تقرری بھی فوری طور پر مؤثرہوگی۔
پارٹی نے مہاراشٹر کے انچاج سکریٹری کے عہدے سے ہٹائے گئے شیوراج جیون والمکی اور بالا بچن کی پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے سخت محنت اور شراکت کی تعریف کی ہے ۔