موہن بھاگوت کے بیانات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

شمس آباد 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایس ایم اسلم قادری ٹی آرا یس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے کہاکہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جس میں ہر مذہب کے لوگوں کو آزادی کے ساتھ رہنے کا پورا حق ہے۔ ملک میں عوام آپسی بھائی چارگی سے رہتے ہیں لیکن موہن بھاگوت اپنی اشتعال انگیز تقریروں کے ذریعہ عوام کو بھڑکانے کی کوشش کرتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب کو بگاڑ رہے ہیں۔ وزیراعظم بھی ان کی اشتعال انگیز تقریروں پر پابندی عائد کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ایس ایم اسلم قادری نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ موہن بھاگوت کی اشتعال انگیز تقریروں پر پابندی عائد کرے اور سخت اقدامات کریں۔