موہن بھاگوت ، کیرالا کے اسکول میں قومی پرچم لہرائیں گے

آر ایس یس ورکرس کے زیرانتظام اسکول میں یوم جمہوریہ کی تیاری
تھرواننتاپورم ۔ 24جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت 26 جنوری کو کیرالا کے ضلع پالکھڈ میں واقع آر ایس ایس ورکرس کی جانب سے چلائے جارہے اسکول میں یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر قومی پرچم لہرائیں گے ۔ ریاستی سی پی آئی ایم زیرقیادت این ڈی ایف حکوت نے کل ایک سرکیولر جاری کیا ہے اور سرکاری و تعلیمی اداروں میں یوم جموریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرانے سے متعلق رہنمایانہ خطوط بھی جاری کئے ہیں۔ اس سرکیولر کے مطابق تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی ترانہ گانے کے علاوہ قومی پرچم لہرائیں۔ گزشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر موہن بھاگوت نے ایک اسکول میں قومی پرچم لہراکر تنازعہ کھڑا کردیا تھا ۔ یہ اسکول سرکاری امدادی ادارہ ہے ۔ انھوں نے پالکھڈ کلکٹر کے احکام کی خلاف ورزی کی تھی ۔ تاہم سنگھ پریوار کے ذرائع نے کہا کہ وہاییسا ویدھیا ہیتم ہائیر سکنڈری اسکول پالکھڈ میں جہاںآر ایس ایس سربراہ قومی پرچم لہرائیں گے اسے ودیابھارتی تنظْم کی جانب سے چلایا جاتا ہے جو آر ایس ایس ورکرس کی تنظیم ہے ۔