موگا واقعہ کے خلاف جدوجہد کیلئے غیر سیاسی گروپ تشکیل

موگا ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : موگا میں پیش آئے دست درازی واقعہ کے خلاف جدوجہد کے لیے ایک غیر سیاسی گروپ تشکیل دیا گیا ہے ۔ جہاں پر ایک چلتی بس میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کے بعد باہر پھینک دیا گیا تھا ۔ یہ گروپ مشترکہ پر بھارت کسان یونین ( بی کے یو ایکتا ) ، بی کے یو ( او گراہن ) پنجاب کھیت مزدور یونین اور پنجاب نوجوان سبھا نے قائم کیا ہے ۔ اس گروپ نے یہ عزم کیا ہے کہ اوربیٹ بس مالک کے خلاف پولیس کیس درج کرنے تک جدوجہد جاری رہے گی ۔ جب کہ اس بس میں جرم کا ارتکاب کیا گیا تھا ۔ جنرل سکریٹری بی کے یو ( ایکتا ) ، سکھدیو سنگھ نے بتایا کہ ریاست کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل کے پتلے نذر آتش کئے جائیں گے جب کہ 8 اور 9 مئی کو بھگاپورنہ پولیس اسٹیشن کے روبرو پرامن دھرنا دیا جائے گا ۔