حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : ہائی کورٹ نے ریاست تلنگانہ میں کوئی قانون بنائے بغیر موٹر گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کے دوبارہ رجسٹریشن کے حکومت تلنگانہ کے اقدام پر روک لگائی ۔ AP لیٹرس کے ساتھ نمبر پلیٹس کو TS میں تبدیل کرنے حکومت تلنگانہ کے اقدام پر سوال کرتے ہوئے داخل کی گئی ایک مفاد عامہ کی درخواست پر توجہ دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے حکومت اور ٹرانسپورٹ اتھاریٹیز کو ہدایت دی کہ مزید احکام تک موٹر گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کو تبدیل کرنے کے سلسلہ میں کوئی پہل نہ کی جائے ۔۔