موٹر ٹرانسپورٹرس کانگریس کی ہڑتال سے دستبرداری

نئی دہلی ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) احتجاجی ٹرکٹرس کی یونین آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹرس کانگریس اور مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہیں مسٹر نتن گڈکری کے درمیان آج شام اتفاق رائے کے بعد لاری آپریٹرس نے 5 روزہ ہڑتال سے دستبرداری اختیار کرلی ہے جبکہ حکومت نے احتجاجیوں کے مطالبات کی یکسوئی کا تیقن دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ سکریٹری وجئے چھابر کی زیرقیادت ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں ٹرکٹرس کے نمائندے بھی شامل رہیں گے اور یہ کمیٹی دیرینہ مطالبات کا جائزہ لیکر 15 ڈسمبر تک رپورٹ پیش کردے گی جبکہ آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹرس یونین کے مطالبات میں سرفہرست مروجہ ٹول ٹیکس (چنگی) وصولی کے طریقہ کی برخاستگی شامل ہے۔