موٹر وہیکل ایکٹ ترامیم کے خلاف آٹو ڈرائیورس کی بڑی ریلی

حیدرآباد 7 اگسٹ ( این ایس ایس ) اے آئی ٹی یو سے الحاق رکھنے والی یونین آٹو رکشا ڈرائیورس یونین نے آج اے آئی ٹی یو سی آفس حمایت نگر سے سندریا ویان کیندر تک ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا ۔ اس ریلی کے ذریعہ مجوزہ موٹر وہیکل ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کی گئی ۔ کل جماعتی آٹو ڈرائیورس یونین کے نمائندوں نے اس میں حصہ لیا ۔ آٹو رکشا ڈرائیورس یونین کے جنرل سکریٹری بی وینکٹیشم اور دوسروں نے اس ریلی میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر یونین قائدین نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت قانون میں جو ترامیم کرنا چاہتی ہے وہ ڈرائیورس کے مفادات کے مغائر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت اس مجوزہ بل سے دستبرداری اختیار کرلے ۔