موٹر سائیکل بم دھماکہ میں تین ہلاک

بنکاک ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے جنوبی علاقہ میں ایک موٹر سائیکل بم دھماکہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جو گڑبڑ زدہ علاقہ میں دہشت گردی کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ 2004ء سے اب تک مملکت کے مسلم اکثریتی علاقہ میں زائد از 6400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ مسلم اکثریتی صوبوں میں شورش پسند وسیع تر خودمختاری کیلئے آمادۂ جنگ ہیں۔ جمعرات کی شام کو دھماکہ رنگائی ڈسٹرکٹ میں واقع ایک کرانہ شاپ کے قریب رونما ہوا جو صوبہ نارتھیواٹ میں واقع ہے اور ملائشیا کی سرحد سے بیحد قریب ہے۔