مٹاپے کا مطلب ہے جسم میں بہت زیادہ چربی جمع ہوجانا ۔ موٹاپے کو معلوم کرنے عموماً BMI یعنی جسمانی کمیت کااشاریہ Body Mass Index کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس طریقہ میں جسم کا وزن اور قد کی اونچائی کو استعمال کرکے BMI کی تحسیب کی جاتی اور اسے ایک عدد کے طورپر ظاہر کیاجاتا ہے ۔ BMI کا پتہ چلانے کیلئے جسمانی وزن کلوگرام میں معلوم کرکے اس کو قد کے مربع (height square) سے تقسیم کیا جاتا ہے ۔موٹاپے کی وجوہات : آپ کا جسمانی وزن نارمل سے اس وقت زیادہ ہونے لگتا ہے جب آپ اپنی غذا کی شکل میں حرارے (Calories) اتنی زیادہ لیتے ہیں کہ ان کو آپ اپنی نارمل سرگرمیوں اور جسمانی کام کاج کے ذریعہ پوری طورپر خرچ نہیں کرپاتے ۔ اس طرح غیراستعمال شدہ حرارے جسم میں چکنائی کی شکل میں جمع ہونے لگتے ہیں ۔ اگر آپ اس طرح ایک طویل عرصہ تک مسلسل زائد حرارے لینے لگتے ہیں تو آپ موٹے ہونے لگتے ہیں۔ بہت زیادہ موٹاپا آنے میں جینیاتی اور موروثی عوامل کا بھی اپنا رول ہوتا ہے ۔ اس طرح زائد جسمانی وزن حاصل کرنے میں جین (genes) اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماحولیاتی عوامل : آج کل کی جدید طرز زندگی اور ماحول بھی موٹاپا لانے کے ذمہ دار بن رہے ہیں۔ مثال کے طورپر فاسٹ فوڈ کا استعمال ، جن میں چکنائی زیادہ اور پھل اور ترکاریاں کم ہوتی ہیں، لمبے وقتوں تک کرسیوں وغیرہ پر بیٹھے رہنا ، آنے جانے کیلئے کاروں اور گاڑیوں وغیرہ کا استعمال (جس میں چلنا پھرنا بہت کم ہوتا ہے ) یہ سب مل کر مورودثی عوامل کے ساتھ جسم میں چکنائی کو بڑے موثر انداز میں جمع کرتے جاتے ہیں۔ شدید موٹاپے سے صحت کو لاحق ہونے والے خطرات :بہت زیادہ موٹاپے کے شکار لوگ لمبی عمریں نہیں پاتے ۔ کوئی شخص اپنی زندگی میں جتنا جلدی موٹاپے کا شکار ہونے لگتا ہے اتنی ہی تیزی سے اس کی عمر میں تخفیف ہوتی ہے ۔ دل کا مرض : شدید موٹاپے کے شکار لوگ دوسرے نارمل جسمانی وزن کے لوگوں کے مقابلے میں دل کے مرض سے 6 گنا زیادہ متاثر ہونے کا جوکھم رکھتے ہیں ۔ واضح ہے کہ موٹے لوگوں میں دل کا مرض قبل از وقت ہلاکت میں ڈالنے کی سب سے اہم وجہ ہوتا ہے۔بلند فشار خون : یہ موٹے افراد میں زیادہ عام ہے اور یہ دل کامرض پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے ۔اس سے سارے جسم کی خون کی نالیوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے جس سے فالج ، گردوں کو نقصان اور شریانوں کی سختی جیسی مخدوش کردینے والی شکایات لاحق ہوتی ہیں۔ کولیسٹرال: اس سے جسم میں خراب کولیسٹرال کی مقدار بڑھتی ہے ۔ ذیابیطس شکری : موٹے افراد کو ذیابیطس شکری ہونے کے امکانات 40 گنا زیادہ ہوتے ہیں ۔شدید موٹپے کے علاج کیلئے آج کل سرجری کے بہترین طریقے موجود ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ربط کریں :
MD.ASHFAQ, (Co-ordinator)CARE Hospital, Nampally, Hyderabad.Ph.No.040-30417131,Mob:9866822285
E-mail:-ashfaqmohd@carehospitals.com