مولانا وحید الدین خان کو مودی کی مبارکباد

نئی دہلی 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نامور عالم دین اور امن کارکن مولانا وحید الدین خان کو سیدنا امام الحسن ابن علی امن ایوارڈ حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کی اورکہا کہ مولانا وحید الدین خان کا علم اور امن کیلئے کوششیں انہیں انتہائی قابل احترام عالم دین بناتی ہیں۔ میں اُن کا مداح ہوں ۔یہ ایوارڈ مولانا کو ابوظہبی میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا ۔

ناول نگار سلیم انیس کو کراس ورڈ کلب ایوارڈ
ممبئی ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کیرالا کے مشہور ادیب انیس سلیم کو ان کی انگریزی ناول نابینا خاتون کی آل اولاد کے لیے انڈین فکشن کے زمرہ میں ریمنڈ کراس ورڈ بک ایوارڈ اور سمناتھ سبرامنیم کو ان کی تصنیف سری لنکا جنگ کی کہانیوں پر مشتمل ’منقسمہ جزیرہ ‘ کے لیے نان فکشن زمرہ میں دوسرا انعام پیش کیا گیا ہے ۔ کراس ورڈ ایوارڈ 5 زمروں سے منتخب کیا گیا ہے اور انعام یافتہ کو ایک لاکھ روپئے ، ایک ٹرافی اور ایک توصیف نامہ کل یہاں منعقدہ ایک تقریب میں ادیبوں کو پیش کیا گیا ۔ سلیم نے اب تک 4 ناولیں تحریر کی ہیں جو کہ عام و خاص میں مقبولیت حاصل کرچکی ہیں اور نان فکشن زمرہ سے جرنلسٹ سبرامنیم کی تصنیف کو انعام دیا گیا ۔ انہوں نے سری لنکا میں جنگ کے دوران کے واقعات کو قلم بند کیا ہے ۔