مولانا مفتی محمد اشرف علی کی ھدیٰ بک ڈسٹری بیوٹرس پر آمد

حیدرآباد ۔ 24 فبروری (راست) امیر شریعت کرناٹک مولانا مفتی محمد اشرف علی اپنے دورہ حیدرآباد کے موقع پر ھدیٰ بک ڈسٹری بیوٹرس پر تشریف لائے۔ موصوف نے تفصیل سے کتابوں کا مشاہدہ کیا اور کتابوں کی خریداری کی۔ انہوں نے ’’ھدیٰ‘‘ کی کاوشوں کو سراہا۔ پسندیدگی کا اظہار فرمایا اور مزید ترقیات و برکت کیلئے دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر مولانا نعیم الدین کے علاوہ دیگر علماء کرام بھی ہمراہ تھے۔ جناب سید عبدالباسط شکیل (پارٹنر ھدیٰ بک ڈسٹری بیوٹرس) نے حضرت کا پرتپاک استقبال کیا۔