مولانا عبدالقوی کی گرفتاری کے خلاف آج احتجاجی جلسہ

حیدرآباد۔24مارچ ( راست ) مولانا عبدالقوی کو سادہ لباس میں موجود پولیس نے بلاعلم و اطلاع دہلی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا اور اس کی کوئی اطلاع ارکان خاندان کو نہیں دی ۔ اس غیر قانونی اور غلط طرز عمل پر ریاست کے اہل علم و عوام نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ۔ مولانا ذیابیطس کے مریض ہیں اور ناسازی طبع کے شکار ہیں اس تشویش اور اندیشوں کے درمیان کُل جماعتی سیاسی و سماجی تنظیموں کا متحدہ جلسہ عام بتاریخ 25 مارچ بروز منگل صبح 11 بجے دن مینار گارڈن فنکشن ہال نیاپل منعقد ہوگا جس میں مجلس علمہ آندھراپردیش ‘ جمعیت العلما‘ تعمیر ملت ‘ الجنتہ العلما ‘صفا بیت المال ‘ امارات ملت اسلامیہ ‘ دینی مدارس بورڈ مجلس تحفظ ختم نبوت ‘ دارالعلوم حیدرآباد ‘ دارالعلوم سبیل السلام ‘دارالعلوم رحمانیہ ‘ تمام تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہونگے اور خطاب کرینگے ۔ عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔