مولانا سید جلال الدین انصر عمری امیر جماعت اسلامی منتخب

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا سید جلال الدین انصر عمری کا امیر جماعت اسلامی ہند کی حیثیت سے میقات اپریل 2015 تا 2019 کے لیے مرکز جماعت اسلامی ( دہلی ) میں منعقدہ مجلس نمائندگان کے اجلاس میں انتخاب عمل میں آیا ۔ مولانا عمری پچھلے دو میقاتوں سے امیر منتخب ہوتے آرہے ہیں ۔ مولانا عالم اسلام کے جید عالم دین ، بہترین خطیب ، ممتاز محقق اور مصنف بھی ہیں ۔ مولانا کی پیدائش 1935 ضلع ناروکاٹ ، تملناڈو میں ہوئی ۔ معروف دینی درس گاہ جامعہ اسلامیہ عمر آباد ( تمل ناڈو) سے فارغ التحصیل ، مدراس یونیورسٹی سے فارسی میں منشی فاضل اور مسلم یونیورسٹی (علیگڑھ ) سے انگریزی میں گریجویٹ کیا ۔ قرآن و حدیث و تفسیر پر گہرا عبور حاصل ہے ۔۔