مولانا جعفر پاشاہ کے آڈیو پیام کا متن

حیدرآباد ۔ 29 اکٹوبر (سیاست نیوز) مولانا جعفر پاشاہ کا یونائٹیڈ مسلم فورم سے استعفیٰ کے فیصلہ سے متعلق پیام حسب ذیل ہے ’’ السلام علیکم مختار بھائی ‘ کیونکہ آپ سکریٹری ہیں اس لئے آپ تک میرا میسیج پہنچانا ضروری تھا ۔ کل میں نے اخبار میں وضاحت کردی کہ ہم نے کسی کی تائید نہیں کی اور میرا یہ خیال ہوگیا ہے کہ یونائٹیڈ فورم کو استعفیٰ دے دوں ۔ منبر و محراب کیلئے میں اپنے آپ کو وقف کرلینا چاہتا ہوں اور خدمت خلق میں اپنی زندگی بسر کرنا چاہتا ہوں ۔ دعا کریں کہ اللہ مجھ سے بس یہی کام لے لے ‘ اللہ مجھ سے راضی ہوجائے ۔ فورم میں آپ حضرات ہیں اور انشاء اللہ آپ حضرات جو بھی فیصلے کریں گے وہ ہمارے لئے اور عوام کیلئے یقیناً فائدہ مند ہوگا ۔ اس لئے میں اپنے آپ کو‘ تمام ذمہ داران کمیٹی ‘ صدر محترم ‘ تمام اراکین کو اگر مجھ سے کوئی تکلیف پہنچی ہے تو معذرت خواہ ہوں ۔ بس اب میںمنبر و محراب کا ہوگیا ہوں ۔ میں اپنی زندگی بھر اپنی حسامیہ منزل میں وعظ و نصائح میں لگا رہناچاہتا ہوں ۔ اس لئے میں معذرت کے ساتھ یونائٹیڈ مسلم فورم سے اپنی دستبرداری کی اطلاع دینے کیلئے فون کیا تھا ۔ السلام علیکم ‘‘