مولانا اسرارالحق قاسمی غریبوں کے مسیحا تھے :نتیش کمار

کشن گنج،12 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمارنے ملک کے معروف عالم دین وممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی کی رحلت پر ان کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا اسرارالحق قاسمی غریبوں کے مسیحا تھے ۔انہوں نے ان کے اہل خانہ سے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا مرحوم سیاسی میدان میں اپنے نرم مزاج اور صاف دلی کے لئے جانے جاتے تھے اور سماجی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے جس کی وجہ سے اپنے حلقے میں انہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل تھی۔انہوں نے کہاکہ کشن گنج میں اے ایم یوسینٹر کے قیام کے سلسلے میں انہوں نے بے پناہ جدوجہد کی تھی۔