مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز میں داخلے

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے تعلیمی سال 2014-2015 کے لیے مختلف کورسوں میں داخلے کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں یونیورسٹی نے ایم اے اردو ، ایم اے انگریزی، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن، ڈپلوما ان ٹیچ انگلش، سر ٹیفکیٹ پروگرام اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکیٹ پروگرام فنکشنل انگلش میں داخلے کا اعلان کیا ہے ۔ داخلے کے خواہش مند امیدوار یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے پراسپکٹس اور درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاؤن لوڈ کردہ فارم کے ساتھ کورس فیس کے علاوہ 280/- روپے کا بینک ڈرافٹ یا چالان منسلک کرنا لازمی ہے۔تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے طلبہ ’’مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی‘‘ کے نام ’’حیدرآباد‘‘ میں قابل ادا بینک ڈرافٹ یا چالان بنوائیں۔