حیدرآباد، 4؍ اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے تعلیمی سال 2015-16 کے لیے مختلف کورسوں میں داخلے جاری ہیں۔اس ضمن میں یونیورسٹی نے ایم اے اردو ، ایم اے تاریخ‘ ایم اے انگریزی،بی اے‘ بی ایس سی لائف سائنسس (بی زیڈ سی)، بی ایس سی فزیکل سائنس (ایم پی سی) ‘ ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن، ڈپلوما ان ٹیچ انگلش، سرٹی یفکیٹ پروگرام اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹی فکیٹ پروگرام فنکشنل انگلش میں داخلے کا اعلان کیا ہے ۔ یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے پراسپکٹس اور درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 ؍ اپریل مقررہے۔