موغادیشو۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 14 افراد ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے جبکہ ایک کار بم دھماکہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کی ایک ہوٹل کے قریب ہوا۔ کیپٹن محمد حسین نے کہا کہ یہ دھماکہ وہیلیا ہوٹل کے قریب جو پرہجوم سڑک مکہ المکرمہ روڈ پر واقع ہے، ہوا۔ بیشتر ہلاکتیں راہگیروں کی اور تاجروں کی ہوئیں ۔ مہلوکین اور زخمیوں کے بارے میں وزارت صیانت کے ترجمان عبدالعزیز ہلدیبان نے اعلان کیا حالانکہ اس دھماکہ کی ذمہ داری کسی گروپ نے بھی قبول نہیں کی تاہم الشباب کو اس کا ذمہ دار سمجھا جارہا ہے۔