حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( آئی این این ) : حکومت تلنگانہ نے ریاست میں موظف عہدیداروں کی خدمات پر پابندی عائد کردیا ہے ۔ ہفتہ کو فوری اثر کے ساتھ اس کا اثر ہوگا ۔ سرکاری محکمہ جات میں موظف عہدیداروں کی خدمات جیسے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی ، کنسلٹنٹ اور اڈوائزر جیسے عہدوں پر آئندہ خدمات حاصل نہیں کی جائیں گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سرکاری ملازمین پر ہونے والے منفی اثرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس طرح کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت تلنگانہ نے سکریٹریٹ کے محکمہ انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ پہلے سے تقرر کردہ موظف ملازمین کی کنٹراکٹ خدمات کا جائزہ لیں ۔۔