موظف ریلوے ملازمین ریلویز کا اٹوٹ حصہ،جنرل منیجر ونود کمار یادو

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے جنرل منیجر مسٹر ونود کمار یادو نے منگل کو ریلوے پنشن عدالت کا ریلوے نیلائم سکندرآباد میں افتتاح کرتے ہوئے اس بات کا احساس ظاہر کیا کہ موظف ریلوے ملازمین ، محکمہ کا ایک اٹوٹ حصہ ہی ہیں اور ان کے مشورے محکمہ کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں اور کہا کہ ان کی بھلائی و بہبود کیلئے وہ حتی المقدور کوشش کریں گے ۔۔