موسیٰ ندی کے ساحل پر اسکائی وے کی تعمیر

جی ایچ ایم سی کی جانب سے ٹنڈرس کی طلبی
حیدرآباد ۔ /24 مئی (سیاست نیوز) اسٹراٹجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان کے ایک حصہ کے تحت کسی روکاٹ کے بغیر راست سفر کی سہولت کو یقینی بنانے کسی سگنل کے بغیر موسیٰ ندی کے ساحل کے ساتھ ایسٹ ویسٹ کاریڈار (او آر آر ایسٹ ۔ او آر آر ویسٹ) اسکائی وے کی تعمیر کے لئے کنسلٹنسی سروسیس کے حصول کے لئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (حی ایچ ایم سی) نے ٹنڈرس طلب کئے ہیں ۔ اور ٹنڈر داخل کرنے والوں سے اس بات کی خواہش کی گئی ہے کہ تقریباً (41) کیلو میٹر طویل (موسیٰ ندی کے ساحل کے ساتھ) اسکائی وے کی تعمیر کے لئے مکمل طور پر معلوماتی (تفصیلات) پر مبنی ) و تجرباتی رپورٹ پیش کریں اور کہا گیا کہ اس رپورٹ میں اسکائی وے سے متعلق روڈ سائیزس پیومنٹ‘ مارکنگس ریلیگنس سیفٹی بارئیرس و دیگر تمام ذیلی کاموں کی تفصیلات بھی پیش کی جانی چاہئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت تلنگانہ تقریباً (20) ہزار کروڑ روپیوں کے مصارف سے شہر حیدرآباد میں کئی ترقیاتی اقدامات کرنے کا اعلان کرچکی ہے اور ان اعلانات کے ایک حصہ کے طور پر ہی مذکورہ اسکائی وے تعمیر کرنے کے کاموں کے لئے کنسلٹنسی اداروں سے ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اندرون ایک ماہ اپنی تفصیلی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ٹنڈروں سے متعلق پری بڈکے لئے اجلاس 27 مئی کو منعقد کیاجائیگا ۔ اور ٹنڈروں کے ادخال کے لئے 6 جون آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی ۔