چینائی۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ہند کے مقبول عام موسیقار الیا راجہ کے فرزند یووان شنکر راجہ نے چند قبل اسلام قبول کرلیا ہے۔ اس تعلق سے اب تک کوئی واضح رپورٹ نہیں آئی ہے۔ یووان شنکر راجہ نے حال ہی میں رام چرن تیجا اور کاجل اگروال کی اداکاری میں بننے والی فلم کا بیاگ گرائونڈ میوزک دیا ہے۔ اس نوجوان موسیقار نے اسلام قبول کیا۔ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد وہ اسلامی تعلیمات سے بہت متاثر رہے۔ جنوبی ہند کے موسیقار اے آر رحمن کے اسلام قبول کرنے کے بعد ٹالی ووڈ میں اسلامی تعلیمات سے دیگر شخصیتیں بھی متاثر ہورہی ہیں۔ یووان شنکر راجہ نے اسلام قبول کرکے اپنا نام عبدالخالق رکھا ہے اور اسی نام سے وہ اپنی آنے والی فلم ’ماس‘ میں متعارف ہوں گے۔ جس کے اداکار سوریا ہیں۔ عبدالخالق نام کو وہ اپنی آنے والی فلم کے علاوہ دیگر فلموں میں بھی استعمال کریں گے۔ انہوں نے تقریباً 100 فلموں میں کام کیا ہے۔