موسم گرما کے دوران مسافرین کے ہجوم کے پیش نظر 26 خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : موسم گرما کے دوران مسافرین کے اضافی ہجوم کے تدارک کے لیے ساوتھ سنٹرل ریلوے کے مطابق 26 خصوصی ٹرینیں شولا بور اور ناگپور کے درمیان چلائی جائیں گی ۔ ٹرین نمبر 01401 شولاپور ۔ ناگپور ویکلی اسپیشل یکم اپریل تا 24 جون ( چہارشنبہ کو 13 ٹرپس ) شولا پور سے 3 بجکر 20 منٹ سہ پہر روانہ ہوگی اور اگلے دن 12 بجکر 35 منٹ دوپہر ناگپور اس کی آمد ہوگی ۔ اسی طرح واپسی ٹرین نمبر 01402 ناگپور ۔ شولاپور 2 اپریل تا 25 جون ( ہر جمعرات کو 13 ٹرپس ) ناگپور سے 3 بجے سہ پہر چھوٹے گی اور اگلے دن 11 بجکر 35 منٹ صبح شولاپور پہنچے گی ۔ دونوں سمتوں میں یہ ٹرین موہل ، مدھا ، کردوواڑی ، بارشی ٹاون ، عثمان آباد ، لاتور ، لاتور روڈ ، پرلی ویجناتھ پورنا ، ہنگولی ، واشم ، اکولا ، مرتضی پور ، بدنیرا ، چندور ، دھمن گاؤں اور موردھا اسٹیشنوں پر ٹرین رکے گی ۔ اس اسپیشل ٹرین کے 11 کوچس ، ایک فرسٹ اے سی معہ اے سی II ٹائر ، دو اے سی III ٹائر ، چار سلیپر کلاس ، تین جنرل سکنڈ کلاس اور دو لگیج معہ بریک ویان کوچس کی حامل ہوگی ۔ ایس سی آر نے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔۔