موسم گرما میں منجل کی فروخت میں اضافہ

حیدرآباد25اپریل(یواین آئی) موسم گرما میں تلنگانہ کے ضلع منچریال میں منجل کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ اس کا استعمال عموماگرمی کو کم کرنے کیلئے کیاجاتا ہے ۔منچریال ضلع میں درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے ۔گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے لوگ تربوز،ناریل کا پانی اور تازہ پھلوں کے جوس کا استعمال کررہے ہیں وہیں منجل کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ایک منجل کی قیمت 10تا15روپئے کے درمیان ہے ۔نیوٹریشنسٹ نے بتایا کہ اس میں بڑے پیمانہ پر منرلس جیسے وٹامن اے ، بی ، سی ،آئرن،زنک،فاسفورس ،پوٹاشیم اور کیلشیم ہوتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے کافی فائدہ مند ہوتے ہیں۔اس پھل کے استعمال سے وزن اور زیابیطس میں بھی کمی ہوتی ہے اور یہ دل کے امراض میں بھی کافی مفید ہے ۔یہ گرما کے بہتر پھلوں میں سے ایک ہے ۔گرمی اور لو سے بچنے کیلئے اس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔